بلدیا تی ملا زمین کی تنخواہو ں کی ادائیگی کو آسان بنا ئینگے ، سیکر یٹر ی بلدیات
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر )آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو نے صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں آن لائن ٹریثری کے ذریعے مرحلے وار ادائیگی کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں لاڑکانہ میں صوبائی سیکریٹری بلدیات سیدخالد حیدرشاہ سے ملاقات کرکے انہیں بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں دشواری اور ناجائز کٹوتیوں اور تاخیر سے ادائیگی سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر سیکریٹری بلدیات نے یقین دلایا کہ آئندہ ہفتے پیر یا منگل کے روز کراچی میں بلدیاتی افسران کے اجلاس میں غور کیا جائے گا ۔اس سلسلے مین فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین وصوبائی صدرسندھ