کمشنر کراچی نے کرسمس پر گرجا گھروں کی موثر سیکیورٹی کا حکم دیدیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے وہ کرسمس کے موقع پر گر جا گھروں پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کریں فول پروف سیکورٹی فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسیحی برادری مذہبی آزادی اور احساس تحفظ کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں مناسکے وہ اپنے دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں کرسمس کے موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کے اطراف صفائی کے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے، پانی کی فراہمی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا