تعمیراتی شعبے کا مثبت کردار معیشت کی کایا پلٹ سکتا ہے: الطاف شکور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈ یمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے 6 منزل سے زائد تعمیرات کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کا مثبت کردار معیشت کی کایا پلٹ سکتا ہے مگر کثیرالمنز لہ بلڈنگوں کی تعمیر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ’’بلڈنگ کنٹرول قوانین‘‘ کی پابندی کو یقینی بنائے کیونکہ اولڈسٹی ایریا میں بے شمارکثیرالمنزلہ بلڈنگوں کی تعمیر پارکنگ لاٹ کے بغیر اور اوپن اسپیس ایریا کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ جاری ہے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میگا سٹی کراچی میں لاکھوں افراد کو فوری طور پر ہاؤسنگ یونٹس کی ضرورت ہے جوکہ رئیل اسٹیٹ، بلڈرز اور ڈویلپر سیکٹر کی مدد کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگاسٹی میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کئے جاسکتے