آرٹس کونسل میں تیسرا بنوٹ فیسٹول
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت سندھ اور کیف والا فائونڈیشن کے تعاون سے تین روزہ شعر و ادب اور رقص و موسیقی سے بھر پور ’’تیسرا بنوٹ فیسٹیول‘‘ بدھ 12دسمبر 2018سے جمعہ 14 دسمبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان میں جاری رہا جس میں پاکستان بھر سے ادیبوں، فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بنوٹ فیسٹیول کے پہلے روز ممتاز صحافی وسعت اللہ خان ظفر میراج، طارق صدیقی، جمیل عباسی، ثمینہ نذیر و دیگر نے اپنے فن پارے پیش کیے۔ بنوٹ فیسٹیول کا آغاز ’’ننے بنوٹ‘‘ کے عنوان سے تھیٹر پلے سے ہوا جس میں رنگ منج، عظمی اور سبین نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔فیسٹیول کے پہلے روز وسعت اللہ خان نے اپنے