لسانیت اور عصبیت سے نفرت کرتے ہیں ، ڈاکٹر یو سف سلیم
کراچی(اسٹاف رپو رٹر )پنجابی قومی تحریک کی مرکزی کابینہ،مرکزی کونسل اور ضلعی کابینوں کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر یوسف سلیم پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں تمام عہدیدارانوں نے اپنی اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سر انجام دینے کی تفصیلاً رپورٹس پیش کیں قائد تحریک نے تمام عہدیدارانوں کی کار کردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ہم جو پروگرام دے چکے ہیں اسکو مزید بہتر بنانے کے لئے تحریکی ساتھیوں کے علاوہ بھی دیگر جماعتوں کے وطن دوستوں سے رابطے کر رہے ہیں جنہوں نے ہمارے پروگرام میں شمولیت کا وعدہ کیا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ہم لسانیت اور عصبیت سے نفرت کرتے ہیں ہمارا منشو ربلا امتیاز رنگ و نسل پر عمل پیرا ہے قوم ایسے مسیحا کا انتظار کر رہی ہے جو آخری نبیﷺ کی سیاست پر قوم کو لے جائے اور خلفائے راشدین کے ادوار میں امیر المؤمنین کے نقوش پر چل کر ثابت کرے کہ حاکم ایسا ہوتا ہے۔