پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کے پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے بھارت کو 154 رنز د رکار
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میںآسٹریلوی ٹیم 326 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس کے جواب میں بھارت نے 3 وکٹوں پر 172 رنز بنا لئے۔ کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہانے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ہفتہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روزآسٹریلوی نے 277 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کپتان ٹم پین 16 اور پیٹ کمنز 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شراکت داری جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے 300رنز مکمل کرائے لیکن 310 کے مجموعے پر پیٹ کمنز کی وکٹ کی شکل میں بھارت کو بڑی کامیابی مل گئی۔اس کے بعد بھارتی بائولرز نے حریف بلے بازوں کو وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹکنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 326 رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی۔ٹم پین 38، کمنز 19، اسٹارک 6 اور ہیزلووڈ بغیر کوئی رن بنائے ا?ئوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 4، جسپریت بمراہ، اْمیش یادو اور وہاڑی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کا ا?غاز مایوس کن تھا اور 8 کے اسکور پر اس کے دونوں اوپنرز ا?ؤٹ ہو گئے۔مرلی وجے بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کی گیند پر باؤلڈ ہوئے جبکہ لوکیش راہل 2 رنز بنا کر ہیزل وْڈ کا شکار بنے۔اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی نے چتیشور پجارا کے ساتھ مل کر اسکور 82 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر اسٹارک نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلین ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 24رنز بنانے والے پجارا کی اہم وکٹ حاصل کی۔82 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کوہلی اور اجنکیا راہانے نے میدان سنبھالا اور میزبان بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔دونوں بلے بازوں کے سامنے ا?سٹریلین بائولرز بے بس نظر ا?ئے اور انہوں نے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 3 وکٹوں پر 172 رنز بنا لئے تھے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 154 رنز کی ضرورت ہے، کوہلی 82 اور راہانے 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔