پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کا فیصلہ نہ ہو سکا
لاہور(آ ئی این پی)پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک جمع کرائی جانے والی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کھول لی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں دیکھا جا رہا ہے کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کون سے امیدوار تقاضوں پر پورا اترتے ہیں، بعد ازاں کوالیفائی کرنے والی کمپنیز سے فنانشل بڈز کا جائزہ لے کر بات چیت کی جائیگی لہٰذا اس کام میں 4روز بھی لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پہلے اشتہار میں بڈز کھولنے کی تاریخ 30نومبر تھی جو بعد ازاں 7دسمبر کردی گئی تھی، ترمیمی اشتہار میں 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر ہوئی، ابتدائی3سال کیلیے نشریاتی حقوق 15ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے جب کہ پی سی بی آئندہ مدت کیلئے 40ملین ڈالر کی آس لگائے بیٹھا ہے۔