قومی ٹی ٹوینٹی کپ ، کراچی ریجن نے پشاور کو 21رنز سے شکست دے دی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) قومی ٹی ٹوینٹی کپ 2018-19 ، کراچی ریجن نے پشاور کو 21رنز سے شکست دے دی۔ جبکہ قبل ازیں فاٹا نے ملتان کو 5 وکٹوں سے زیر کر لیا۔ فاٹا نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 140 رنز بنائے جواب میں ملتان کی ٹیم 9 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ پشاور نے ٹا س جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کراچی ریجن نے مقررہ اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر سکور بورڈ پر 161رنز کا مجموعہ تشکیل دیا کراچی کی جانب سے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے 71رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خرم منظور 53رنزبنا کر پویلین لوٹے،پشاور کی جانب سے عمران خان سینئر ،عمران خان جونیئر اور جنید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوور میں140رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پشاور کی جانب سے فواد خان نے 42اسرار اللہ 30اور رئیس احمد 31رنز بنا کر نمایاں رہے ،کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے 3اکبر الرحمن اور رضا حسن نے 2،2راحت علی اورمحمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،ناقابل شکست 71رنز بنانے پر شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔