وزیراعظم سے یاسر شاہ کی ملاقات،آپ نے ملک کا نام روشن کیا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو تیز ترین 200وکٹوں کا ریکارڈ قائم کرنے پرمبارک دی۔ ہفتہ کو کابینہ اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے کرکٹر یاسر شاہ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے یاسر شاہ کو تیز ترین 200وکٹوں کا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کا نام روشن کیا، یاسر شاہ نے حوصلہ افزائی کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔