کندھ کو ٹ کے نواحی گائوں میں2 خواتین کو قتل کردیا گیا
کشمور(نا مہ نگار ) کندھ کوٹ کے نواحی دیہات میں2خواتین کو قتل کردیا گیااور اب تک ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا اور ناہی مقدمہ درج ہو سکا ہے. تھانہ شبیر آباد کی حدود گاؤں علی گوہر سہندڑو میں غیرت کے نام پر ملزم مختیار سہندڑو نے اپنی چچا زاد بہن عظیماں خاتوں کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور ملزم فرار ہو گیا دوسری جانب میانی تھانہ کی حدود گاؤں فوج علی مزاری میں گھریلو تکرار کے باعث ملزمان ذوالفقار اور نادر مزاری نے اپنی بھابھی آسیہ بی بی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش کو کشمور اسپتال منتقل کردیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر ہونے کے باعث عورت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کندھ کوٹ اسپتال لایا گیا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کاروائی تو کی گئی ہے مگر نا ملزم گرفتار ہو سکے ہیں اور ناہی مقدمہ درج ہو سکا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں قتل ہونے والی خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔