صنعتی یو نٹ میں ٹریٹمنٹ پلا نٹ نصب کر نا ضروری ہے ، واٹر کمیشن سربراہ
کراچی ( وقائع نگار) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم نے کہا ہے کہ کسی بھی صنعتی یونٹ پر قا نو ن کے مطابق یہ لا زم ہے کہ وہ اپنے یو نٹ میں ٹریٹمنٹ پلا نٹ نصب کر ے انہو ں نے یہ بات بطور مہما ن خصوصی یو ایس پاکستان انڈسٹریل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ انہو ں نے کہا کہ واٹر کمیشن کے قیا م سے پہلے صوبے میں کسی بھی انڈسٹریل یو نٹ میں کوئی بھی ٹریٹمنٹ پلا نٹ نصب نہیں تھا اور450 ایم جی ڈی پا نی بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر میں گرایا جا رہا تھا اب واٹر کمیشن کی ہدایت پر70 سے80 فیصد پا نی انڈسٹریل یو نٹ میں باقا عدہ ٹریٹ کیا جا ر ہا ہے سمینا ر سے سندھ کے وزیر ما حو لیات و سا حلی تر قی نوابزادہ تیمور تالپور اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔