پی آئی اے پلانٹوریم کو 33سال سے اپ گریڈ نہیں کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر قائم پی آئی اے کے پلانٹوریم (سیارہ گاہ) کو 33سال سے اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ پلانٹوریم میں قدیم آلات نصب ہیں۔ جن کے پارٹس بھی دستیاب نہیں پلانٹوریم 85ء میں قائم کیا گیا تھا آج تک اپ گریڈ نہیں کیا گیا تمام آلات پروجیکٹرز اوران کے بلب جواب دے گئے ہیں۔ جب سسٹم کو چلایا جاتا ہے تو خوفناک آوازیں آتی ہیں اورستاروں کی دنیا دیکھنے کیلئے آنے والے بچے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ستاروں کی دنیا اورکہکشاں کے کئی نئے پروگرام آگئے ہیں لیکن پاکستان میں 33سال پرانا نظام دکھایاجارہا ہے۔ جس کی کوالٹی بہت ناقص ہوگئی ہے اس وقت صرف کراچی پلانٹوریم چل رہا ہے پی آئی اے لاہور اورپشاور کے پلانٹوریم بند ہوچکے ہیں۔