شادی ہالز کی اجارہ داری
شادی بیاہ کی تقریبات تو سارا سال جاری رہتی ہیں اور شادی ہالز اور کیٹرنگ کمپنیوں کے مالکان کی بھی خوب چاندی ہوتی ہے۔ شادیوں پر تزئین وآرائش کے علاوہ جو سب سے زیادہ ضروری انتظام سمجھا جاتا ہے وہ شادی پہ دیا جانے والا کھانا ہے جس کے لیے ہال بک کروانے والے بھاری رقوم دیتے ہیں تاکہ کوئی کمی نہ رہے۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادیوں میں دیا جانے والا کھانا ناقص ہوتاہے، ورکنگ ایریا گندا ، فوڈ لائسنس موجود نہیں ہیں۔ تیارشدہ اشیاء کو نہایت گندے اور ناقص اسٹور میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش زنگ آلود فریزر میں محفوظ کرنے، صفائی کے نامناسب انتظامات ہوتے ہیں۔ حکومت کو چاہیئے ایسے عناصر کوجو لوگوں کو ناقص کھانا فراہم کرتے ہیں ان کے خلا ف سختی سے ایکشن لیں اور جرمانہ عائد کریں۔)فلک رمضان۔کراچی(