کارکنوں، رہنماؤں کی گرفتاریاں ن لیگ کی مقبولیت کم نہیں کر سکتیں: عدنان اصغر ہنجرا
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا سابق کونسلر اظہر عزیز بٹ اور خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی نہیں کر سکتی خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری حکومت اور نیب کے کٹھ جوڑ کا نیجہ ہے حکومت پہلے میاں شہباز شریف پر بھی کچھ ثابت نہیں کر سکی اور آئندہ خواجہ برادران پر بھی کچھ ثابت نہیں ہو گا ۔