پاکستان کی بقا اور سلامتی عدل و انصاف کی حکمرانی میں پوشیدہ ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ ستر سال گذرنے کے باوجود آج بھی پاکستان خطرات سے دوچار ہے۔ پاکستان کی بقا اور سلامتی عدل و انصاف کی حکمرانی میں پوشیدہ ہے، جہاں استحصال ہوگا وہاں بدامنی ، لوٹ مار ،قتل و غارت اور بغاوت جیسے جراثیم کو پلنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل 16 دسمبر یوم سقوط مشرقی پاکستان کے حوالے سے قومی کانفرنس بعنوان پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔