مقامی لیڈر شپ کی منافقت مسلم لیگ ن کی شکست کی وجہ بنی
کاہنہ (مرید حسین سیال سے)پی پی168کا ضمنی الیکشن ہارنا مقامی لیڈروں کی منافقت کی وجہ بنی کچھ (ن) لیگی رہنماء امیدوار رانا خالد قادری کو ٹکٹ ملنے پر ناخوش تھے (ن) لیگ کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز نے ناراض کارکنوں کو گھر گھر جا کر منایا لیکن اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ کارکردگی سامنے نہیں آ سکی، (ن) لیگ کو صرف میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے محبت کرنے والوں نے خود پیدل چل کر ووٹ ڈالامقامی رہنمائوں کے کہنے پر کسی بھی ووٹر نے ووٹ نہیں دیا۔ خواجہ سعد رفیق کی بڑے مارجن سے جیتی ہوئی سیٹ پی ٹی آئی نے جیت کر (ن) لیگ کے قلعہ لاہور کی ایک دیوار گرا دی اگر ایسے ہی مقامی لیڈروں میں گروپ بندی رہی تو پورا قلعہ ہی (ن) لیگ سے چھن جائے گا ۔پی پی 168کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے اکثر ایم،این،اے ۔ایم،پی،اے و دیگر رہنمائوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا انہوں نے صرف فوٹو سیشن ہی کروایا اور ڈور ٹو ڈور کمپین نہیں کی ،فوٹو سیشن کے دوران یہی کہتے رہے کہ سعد رفیق نے21/22ہزار کی لیڈسے یہ نشست جیتی تھی یہ نشست ہمارے گھر کی نشست ہے ہم یہ نشست جیت چکے ہیں یہی کہہ کر تمام رہنماء اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے تھے جبکہ ڈور ٹو ڈور کمپین پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کی جس کا پھل بھی ان کو پی پی 168کی نشست جیتنے میں مل گیا ۔ پی ٹی آئی نے نشست جیت کر مسلم (ن) کا یہ غرور خاک میں ملا دیا۔