اسد کھوکھر کی کامیابی عوام کا عمران خان پر اظہار اعتماد ہے:رانا جاویدعمر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء رانا جاوید عمر نے کہا کہ ضمنی الیکشن پی پی 168میں دوبارہ گنتی پر بھی تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کی کامیابی عوام کا عمران خان کی پالیسیوں پر بے پناہ اعتماد کا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ عالمی تبلیغی جماعت کے مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم عمران خان کی حمائت میں بیان موجودہ حکومت کی مثبت اصلاحات پر مہت تصدیق ہے ،حکومت پاکستان میں دنیا بھر کی سب سے بڑی متحرک مذہبی تنظیم کے سربراہ کا ایسا مؤقف تحریک انصاف کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ،قوم کو چاہئے کہ وہ کھل کھلا کر تحریک انصاف کا ساتھ دیں ،کیونکہ عمران خان اس ملک کے واحد سیاست دان ہیں جو آئین کی شق 62، 63پر بھی پورا اترے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سوفیصد دیانت دار اور قوم سے مخلص حکمران ہیں۔