حکومت لیگی رہنماؤں کو ہراساں کررہی ہے:ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلم لیگی رہنمائوں کو حراساں کرنے کیلئے ہر اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے ،کرپشن کے الزامات لگاکر عوامی خدمت کی سیاست سے دور نہیں کیا جاسکتا ،قائدین مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ،جس پر حکمران بوکھلا چکے ہیں ،کبھی خواجہ برادران کو پکڑا جاتا ہے تو کبھی ہم بھائیوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سامنا کرنا اور الزامات ہمارے لئے نئی بات نہیں ،جب ہمارے قائدین سیاسی انتقام سے بچ نہیں سکے تو ہم کیسے یکطرفہ احتساب سے محفوظ رہ سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی رہنمائوں کو ڈرادھمکا کر اقتدار چلانا بزدلی کی علامت ہے ،موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر توجہ دے ۔