مسلم لیگ ن کی قیادت پر امتحان میں سرخرو ہوگی: خواجہ خرم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ ہماری قیادت پر امتحان میں سرخرو ہو گی پاکستان کو مصائب سے نکالنے اور ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کا سرا مسلم لیگ ن کی قیادت کو جاتا ہے پاکستان کی خاطر لیگی قیادت نے پہلے بھی آزمائشوں کو مقابلہ کیا اب بھی ہر امتحان سے گزرنے کیلئے تیار ہیں عوام جانتے ہیں شریف برادران پاکستان سے مخلص ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں ہماری اقتصادی بحران تھا نہ دہشت گردی ہماری حکومت نے دہشت گردوں کا سر کچل دیا پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنایا سی پیک کے عظیم منصوبے دیئے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی پاکستان کی جس قدر مذمت مسلم لیگ ن نے کی کوئی اور جماعت کر ہی ہیں سکتی۔