پاکستان کے دورے پر آئے 127بھارتی ہندویاتری واپس چلے گئے
لاہو ( سپیشل رپورٹر) ہندو مذہب کے تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کے لیے بھارت سے پاکستان آئے 127 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمدطارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی و یگر نے مہمانوں کوخصوصی تحائف اورپھولوں کے گلدستے دے کر الوداع کیا ِ۔واہگہ بارڈر پر ہندو جتھہ کے پارٹی لیڈر شیو پرتاب بجاج نے میڈیا کے نمائندوں کو پاکستان یاترا کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پاکستان سے امن اور محبت کا پیغام لیکر جا رہے ہیں ،جب بھی یاترا کے لیے آتے ہیں حکومت پاکستان کی طرف سے مہمان نوازی کے لیے بہترین اقدامات کے جا تے ہیں ۔