کسی ایک جماعت کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا درست نہیں: عدنان سرور گورسی
لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور فنانس سیکرٹری پی پی پی لاہور چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔ اداروں کو اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کی آڑ میں کسی بھی جماعت کو انتقامی کارروائی کانشانہ نہیں بنانا چاہئے۔آئین پاکستان ہر شہری کے حقوق کا تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ اس لئے اداروں کو غیرجانبداری سے احتساب کرنا چاہئے جو ادارہ احتساب کرنا چاہتا ہے پہلے اس کا احتساب ہونا چاہئے۔