ایل ٹی سی کو روٹس اور وقت کا پابند بنایا جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) لاہور میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ جن میں ایل ٹی سی کی بسیں بھی شامل ہیں اپنے مقررہ وقت پر نہیں چلتی۔ بسوں کے ڈرائیور متعدد سٹاپ پر بس نہیں روکتے جس سے مسافروں کو دفاتر میں جانے کے لئے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو رات 9 بجے ہی بسیں بند ہو جاتی ہیں۔ تمام بسوں کو رات 12 بجے تک سڑکوں پر مسافروں کو لانے لے جانے کے لئے پابند کیا جائے۔