بھارت آزادی کشمیر کا گلا گھوٹنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کمشیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور ظلم و تشدد شدید قابل مذمت ہے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیتی کیا ہے اور کہ ریاستی دہشتگردی کے ذریعے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا گھوٹنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری کے ضمیر کو اب جاگنا ہوگا اور بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ کو بھی فوری نوٹس لینا چاہئے بھارت جان لے کہ وہ ظلم و ستم کے ذریعے کشمیری عوام سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی چھین سکتا کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہو گی۔