عالمی برادری کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کیلئے کردار ادا کرے: راجہ محمد اعجاز
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) جموں و کشمیر لیبر ونگ کا اجلاس مرکزی نائب صدر راجہ محمد اعجاز خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ راجہ شوکت سردار صابر نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ کشمیری عوام نے پنچائتی نظام کے انتخابات کو مسترد کر دیا۔ بھارت کے خلاف ایک ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے۔ عالمی برادری بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بھارت کو رائے شماری پر مجبور کرے۔