محکمہ صحت اور تعلیم کی کارکردگی صفر‘پنجاب حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے:رانا طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار)ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی کارکردگی بھی صفر ہے ۔ غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت تعلیم اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے بارے میں حکومت مؤثر منصوبہ بندی نہیں کررہی ۔ایم پی اے رانا طارق نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہرروز بڑھتی مہنگائی عوام کا مذاق اڑا رہی ہے ،حکومتی وزراء پاس اور عوام فیل ہوگئی ہے ،حکومت سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگاتی اور شراب پر پابندی کے بل پر اسمبلی سے واک آئوٹ کرجاتی ہے ،حکمران ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں تو آبادی کنٹرول کرنے کی بجائے مہنگائی بے روزگاری بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اور بدامنی کو کنٹرول کریں ،تبدیلی سرکار نے عوام کو مشکلات میں ڈبو دیا ہے ،عوام ٹرانسپورٹ کی بندش سے روزگار سمیت شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔