فیروزوالا: ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک، 10 زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک اور نوعمر بچی سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پنڈوری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھیت میں جا گری جس کے نتیجہ میں نوجوان نعیم نامی جاں بحق ہو گیا۔ ایک ساتھی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کر دیا۔ تیز رفتار کار الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال داخل کرا دیا۔ دو افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ لاہور روڈ پر ڈالہ وین اور ویگن کے درمیان تصادم میں ڈالہ ڈرائیور شوکت علی ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ کالاخطائی روڈ پر تیز رفتار بس نے سڑک کے کنارے کھڑی نوعمر لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔