" میڈیا اور عدلیہ ریاست کا ایک ستون یا علیحدہ "" کے موضوع پر سیمینار
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) آج عدلیہ آزاد ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے لئے جو تحریک چلی وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ایک ناں کی وجہ سے چلی۔ عدلیہ کے ٓازاد ہونے کا ثبوت ہے کہ وقت کے وزیراعظم عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے " میڈیا اور عدلیہ ریاست کا ایک ستون یا علیحدہ "" کے موضوع پر منعقدہ سیمینارمیں کیا۔سیمینار کی صدارت جسٹس خلیل الرحمان نے کی اور اہتمام نجی یونیورسٹی نے کیا۔مقررین میںملک ارشد صدر لاہور بار ایسوسی ایشن، سیکرٹری لیگل ایجوکیشن پنجاب بار کونسل مدثر چودھری ایڈووکیٹ، بیرسٹر احمد سعید، بیرسٹر خضر حیات، جمیل فاروقی اینکر پرسن نجی نیوز چینل شامل ہیں۔