کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ اور کوٹ پنڈی داس میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک اور نوجوان زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ پنڈی داس میں خاتون رخسانہ بی بی اپنے گھر میں واشنگ مشین پر کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ شاہدرہ میں نوجوان عمیر بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔