ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی سہولت کیلئے کرسمس بازار لگائے گی:ڈپٹی کمشنر
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم، ہندو، سکھ، مسیحی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی سہولت کیلئے کرسمس بازار لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد سمیت دیگر مسیحی آبادیوں میںصفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے اور لاہور کے تمام چرچو ں سمیت پارکوں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔ صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 50سے زائد جگہوں پر پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیااوربرآمدوں میں قائم کی گئی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشوںکے خلاف کارروائیوں کے دوران گراں فروشی پر53فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور66افراد کو حراست میں لے لیااور7دکانداروں کو جیل بھیج دیا۔ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کی روک تھام ،تھوک و پرچون ریٹ پر پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں کنٹرول و مانیٹرنگ اور گراں فروشی پر قا بو پانے کے لیے 30افراد پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ صالحہ سعید نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔