30 لاکھ سے زائد افراد ایچ ای سی کے ساتھ منسلک ہیں ، ڈاکٹر طارق بنوری
اسلا م آبا (خبر نگار) پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری، چیر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہفتہ کو دوروزہ نیشنل سائنٹیفک کانگریس کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں تقریباً 30 لاکھ سے زائد افراد ایچ ای سی کے ساتھ منسلک ہیں اور اس میں ہر سال 10 فیصد کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے جس سے ایچ ای سی کی کوششوں اور پختہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ڈاکٹر طارق بنوری نے نیشنل سائنٹیفک کانگریس کے منتظمین سے درخواست کی کہ وہ ملک میں نیشنل ریسرچ ہیلتھ ایجنڈا کی تیاری کے لیے کثیر الفریقی معاہدے میں ایچ ای سی کی معاونت کریں ۔