مصالحتی کمیٹیوں میںچیمبر کے نمائندگان کو شامل کیا جائے گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجہ اور ڈی آئی جی سیکورٹی وقار احمد چوہان سمیت مختلف شعبوں کے ایس ایس پیز اور ایس پیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کا اعلان کیا۔ انہوںنے کہا کہ کمیٹیوں میں پولیس اور تاجر برادری کے نمائندگان شامل ہوں گے اور کمیٹیاں متعلقہ مارکیٹ کی یونین کے ساتھ مل کر کرایہ داری کے تنازعات اور ٹریفک سمیت دیگر مسائل کو حل کریں گی ۔ انہوںنے کہا کہ کمیٹیاں مارکیٹوں میں سیکورٹی کیمرے لگانے، اسلام آباد میں ڈرگ کو کنٹرول کرنے اور تاجر برادری سمیت کمیونٹی کے دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ انہوںنے کہا کہ تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں میں بھی چیمبر کے نمائندگان کو شامل کیا جائے گا۔