امریکہ،بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے
اسلا م آباد () سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی انسانی و مذہبی آزادیاں پامال کرنے کی پاداش میں اقوام متحدہ امریکہ کو بلیک لسٹ کرے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میںاگر پاکستانی 75ہزار جانوں کے نذرانے پیش نہ کرتے تو آج پوری دنیا میں دہشتگردی کا راج ہوتا۔ عالمی کاز کیلئے پاکستانی معیشت بھی قربان ہوگئی ، ممبئی حملوں کا ڈرامہ نائن الیون کا چربہ تھا جسکا مقصد افغانستان کی طرح پاکستان پر لشکر کشی کی راہ ہمواہ کرنا تھا افواج پاکستان اورریاستی اداروںکی جرات اور قوم کی قربانیوں نے وطن عزیز کو خوفناک سازش سے بچا لیا، منافقین ثلاثہ امریکہ ،بھارت اوراسرائیل کا گٹھ جوڑ انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،ظلم و بربریت کا چیمپئین امریکہ انسانی حقوق کاٹھیکیدار نہ بنے انسانی حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ،عزاداری امام حسین ؑ مظلومین کا موثر ترین احتجاج اور قصر ہائے ظلم و ستم گرانے کا پرامن ترین لائحہ عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن غلامان حضرت عباس ؑبرطانیہ کے صدر سید محمود حسین شاہ اور اٹلی کے عزادارملک محسن حیدر کی زیر سرکردگی اوورسیز پاکستانیوںکے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔