چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا
رائیونڈ (نامہ نگار) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا۔ شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق مقامی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے چین کے انجینئر ژانگ کانگ کی دوستی مشن کالونی رائے ونڈ کی رہائشی لڑکی کے چچا سے ہوگئی جس کی جواں سالہ طلاق یافتہ یتیم بھتیجی جیا جینیفر کرسچن کالونی رائے ونڈ میں منسٹری سنڈے سکول چلاتی ہے جہاں چائنیز بھی عبادت کیلئے آتے جاتے ہیں اسی دوران فیکٹری انجینئر ژانگ کانگ کو جیا جینیفر پسند آگئی، اس نے جیا جینیفرکے چچا سے شادی کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجہ میں فریقین کے گھر والوں نے بھی رضا مندی ظاہر کردی، اس طرح رائے ونڈ کی لڑکی چائنہ کے نوجوان کی بیوی بن گئی، دونوں کا نکاح کرسچن رسم و رواج کے مطابق ہوا جس میں چیئرمین دائود خان اور چیئرمین افضل خاں سمیت اہم سماجی و سیاسی شخصیات اور چینی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔