کراچی (این این آئی) معروف اداکار، شاعروادیب انیل چوہدری نے ڈیڑھ سالہ بیماری سے صحت یابی کے بعد کراچی میں جوتے پالش کرنے کیلئے فٹ پاتھ پر ٹھیلہ لگا لیا ہے۔ جوتے پالش کرنے والا یہ عظیم فنکار اس وقت نہایت خوشحال تھا جب کم لوگ گاڑیوں کے مالک ہوا کرتے تھے یہ مہنگی سپورٹس کار میں گھومتا تھا۔ ڈیڑھ سالہ بیماری اور علاج کے بھاری اخراجات نے اسے قلاش کر دیا۔ علاج کیلئے اس نے ہر سطح پر اپیلیں کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انیل چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معاشرے میں فنکاروں کیخلاف معاشی دہشت گردی اور فن و ثقافت کا کھلے عام قتل نہیں ہونے دے گا۔ آرٹس کونسل کے انتخابات کے دوران ووٹ کیلئے آنے والے فنکار اور فن پرست اس کی حالت پر آنسو بہاکر رہ گئے۔ آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات میں فن و ثقافت کی ترقی کا عزم لے کر کئی ہستیاں میدان میں آئیں لیکن پچیس برس تک فن کی دنیا پر راج کرنے والے اس فنکار پر توجہ دینے والے لوگ کم ہی تھے۔ انیل چوہدری نے فنکاروں کیلئے لائف سیونگ کنسورشیم قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024