پرنٹنگ اور میلنگ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹر رضوان تاج

Aug 16, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ لائسنس کی تجدید اور گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹس کی موجودہ دستی پروسیسنگ وقت طلب اور وسائل کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ آن لائن درخواست جمع کروانے الیکٹرانک سرٹیفکیٹ تیار کرنے اور درخواست دہندگان یا متعلقہ اتھارٹی کو بہتر حفاظتی خصوصیات کے ساتھ براہ راست الیکٹرانک ترسیل کے لیے دستی پروسیسنگ اور ہارڈ کاپیوں کی میلنگ کے ذریعے ان عملوں کو ہموار کرنے کا موقع ملے گاانہوں نے مزید کہا کہ پرنٹنگ اور میلنگ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس سے کاغذ کا استعمال کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ایک زیادہ آسان، شفاف، اور صارف دوست درخواست کا عمل فراہم کرے گا اور دھوکہ دہی یا جعلسازی کو روکنے کے لیے مزید بہتر ڈیجیٹل حفاظتی اقدامات فراہم کرے گادو ماہ قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اپ ڈیٹ کردہ آن لائن پورٹل کے کامیاب آغاز کے بعد پی ایم ڈی سی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا رہا ہے جس نے رجسٹریشن اور لائسنسنگ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے پی ایم اینڈ ڈی سی آئی ٹی ٹیم کو لائسنس کی تجدید اور گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹس کے لیے ای سرٹیفکیٹس تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے، جس سے طبی اور ڈینٹل صارف دوست تجربہ فراہم کرنے کے لیے کونسل کے عزم کو تقویت ملتی ہے

مزیدخبریں