اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے آزاد وطن میں پیدا کیا‘ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل


کراچی( نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو نے کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں آزاد وطن میں پیدا کیا آزادی(اللہ پاک)کی وہ عظیم نعمت ہے جس کی قدر وہ زیادہ بہتر جانتے ہیں جنہیں یہ میسر نہیں ہم نے آزاد فضا میں جنم لیا جس کیلئے ہمارے لاکھوں بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انکی قربانیوں کے ہی طفیل ہم آزاد ہیں ہمیں اپنے وطن کی قدر کرنی چاہیے اور اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا چاہیے، جس کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آج ہماری شہہ رگ کشمیر پر انڈیا کا تسلط قائم ہے جہاں وہ ظلم وستم کی نئی تاریخیں رقم کر رہا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں انہیں یہ بھرپور یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آزادی کیلئے ہم اپنا سب کچھ نچاور کردینگے، انڈیا کی تباہی کا وقت عنقریب ہے ان کے میزائل و طیارے بہت جلد عجائب گھروں کی زینت بننے گے، ہم جذبہ ایمانی سے سر شار فاتح یاب ضرور ہونگے، ہمارا پیارا ملک پاکستان قدرت کی ہر نعمت سے مالا مال ہے یہاں پر چار موسم اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ موجود ہیں زراعت،معدنیات،آبی ذخائر،پہاڑ،سمندر، غرض کے دنیا کی ہر قابل رشک عنایت وافر تعداد میں یہاں موجود ہے، ہمیں اس سوچ کو فروغ دینا ہے کہ ہم نے پاک وطن کو کیا دیا ہے آج کا دن تجدید عہد و فا کا دن ہے، آیئے ہم پاکستان کو اس مقام اور رتبے پر فائز کرے،جس میں تمام اقوام عالم پاکستان کے فیصلوں کے آگے اپنا سرخم کریں،ملک کو معاشی لحاظ سے اتنا مضبوط کریں کہ ہمارا وطن دنیا کی مالی معاونت کرے یہ مشکل ضرور ہے نا ممکن نہیں اور نا ممکن کو ممکن میں تبدیل کرنا ہم پاکستانیوں کو اچھی طرح آتا ہے ماضی میں ہم نے جس منزل کی جستجو کی ہے وہ حاصل کر کے دیکھائی ہے اس میں جہاں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمے داری ادا کرنا ہے ونہی نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے وہ اعلی تعلیم کے حصول کے بعد بیرون ملک جانے کو ترجیع دینے کے بجائے اپنے وطن میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرے۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمید بلوچ،،ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ، ایڈمنسٹریٹر شاہ مرید رضوان صابر، پرچیز آفیسر مجتبی خان، ڈائریکٹر سینٹیشن مشتاق مٹو، ڈائریکٹر پراپرٹی، وسیم اللہ صدیقی ،کونسل آفیسر مجیب الرحمن،ٹیکس آفیسر ممتاز انڑ،لا آفیسر احد شیخ، سابقہ ضلعی ممبر عدنان آرائیں ،مولانا اختر میمن،راجہ غلام مصطفی بھٹی ضلعی عملہ، و دیگر بھی موجود تھے،آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں ضلع کونسل کراچی نے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جس میں فٹ بال نمائشی میچ، سائیکل ریس، گدھا گاڑی، ریس،آتشبازی شامل ہے اس کے علاوہ ضلع کونسل کی مرکزی بلڈنگ کو برقی قمقموں سے جدید انداز میں سجایا گیا جس نے رات میں دن کا سماں کیا۔ 
ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل

ای پیپر دی نیشن