عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں چل رہا ہے:زاہد اعوان
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سینئر نائب صدرانصاف یوتھ ونگ شمالی پنجا ب ملک زاہد اعون نے آزادی کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک اس درست سمت میں چل رہا ہے۔ اس چودہ اگست پر پوری قوم نے وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا،پاکستان تحریک انصاف جلد ملک میں بلین ٹری کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، پی ایچ اے کے تعاون سے اس چودہ اگست پر بڑی تعداد میں درخت لگانے کا ٹارگٹ اچیو کیا، ہمیں خوشی ہے کہ ہم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت اس مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔