آزاد مملکت شہداء کی قربانیو ں کا نتیجہ ہے :میاں ذیشان پرویز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال کی رہائشگاہ پراظہار تشکر کی تقریب ہوئی جس میں قیام پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے سمیت اکابرین تحریک آزادی کی خدمات اور لازوال جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز نے کی، اس موقع پر شیخ عظیم جاوید، میاں سعید احمد، رانا عمران، ملک شاہجہان، ملک عدیل اور ملک شاہزیب و دیگر تاجر رہنمااور ارکان موجود تھے، شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ذیشان پرویز شانی نے کہا کہ قائد کا پاکستان سب کا پاکستان ہے بابائے قوم کے فرمان کیمطابق اس ملک کے تمام شہری مکمل آزادی کیساتھ زندگی بسر کرنے کا حق رکھتے ہیں،مملکت خداداد پاکستان آزادی کے شہداء کی قربانیو ں کا نتیجہ ہے۔