کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے : شکیل عطا اللہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں اور 15 اگست یوم سیاہ کے طور پر منانے کے سلسلہ میں گوجرانوالہ روڈ سے ریلی نکالی گئی جو چوک پیر بہار شاہ پر آکر اختتام پذیر ہو ئی خطاب کرتے ہوئے چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے ۔ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند ہو نی چاہئے جبکہ دیگر اسلامی ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ بھارت کا معاشی بائیکاٹ کرے انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ۔