امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کرسمس کے موقع پر صارفین کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے 150 ارب ڈالر کا چینی مصنوعات پر سے دس فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ موخرکر دیا گیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جن چینی مصنوعات پر ٹیکس استثنٰی دیا گیا ہے ان میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کھلونے شامل ہیں۔ امریکہ کی جانب سے چین کی دیگر ہزاروں مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، ان مصنوعات میں کپڑے، کھانے پینے کی اشیاءاور دیگر الیکٹرانک مصنوعات شامل ہیں جن پر ٹیکس یکم ستمبر سے نافذ العمل کرنا تھا۔ماہرین اقتصادیات کے مطابق امریکی حکومت کے اس فیصلے اور چین سے کئے گئے تجارتی مذاکرات کے بعد سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے جبکہ ممکنہ مہنگائی سے پریشان صارفین نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد مذکورہ چینی مصنوعات پر عائد دس فیصد محصولات کا اطلاق اب پندرہ دسمبر سے ہو گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024