سویڈن پاکستانی فرینڈ شپ فورم کے زیر اہتمام کار ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا
سٹاک ہوم : سویڈن میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سبزی ہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔ جشن آزادی کے موقع پر جاری تقریبات کے سلسلے سویڈن پاکستانی فرینڈ شپ فورم کے زیر اہتمام کار ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ گہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرائے اور حق آزادی دلوائے ۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں یوم پاکستان اور کشمریوں سے اظہار یکجتی کیلئے کار ریلی کا اہتمام سویڈن پاکستانی فرینڈ شپ فورم کے زیر اہتمام کیا گیا۔ کار ریلی کی قیادت تنظیم کے صدر شفقت کھٹانہ جنرل سیکریٹری جنید نواز چوہدری اور نائب صدر شکیل چوہدری نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سویڈن میں پاکستانی سفیر احمد حسین دایو اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن عرفان احمد تھے۔
ممبر یورپین پارلیمنٹ Evin incir اور قادرکارسیگا ممبرسویڈش پارلیمنٹ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ سویڈن میں مقیم پاکستانی شہریوں کے علاوہ اہم مقامی شخصیات نے بھی کارریلی میں شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شفقت کھٹانہ اور جیند نواز چوہدری کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہری اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ خواہ جس خطے میں بھی مقیم ہیں لیکن ان کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں۔ فورم کے نائب صدرشکیل چوہدری نے کہا کہ بھارت نے کشیمریوں پر اپنے مظالم اس حد تک بڑھا دیئے ہیں کہ بات اب کشیمریوں کی نسل کشی تک پہنچ چکی ہے۔ بڑی عالمی طاقتیں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں اور ان حق آزادی دلوائے۔