عمران صاحب ایک سال میں آپ نے تمام قومی کامیابیوں کو بدترین ناکامیوں میں بدل دیا:مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کاایک سال مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ایک سال مکمل ہوا اور آپ تمام مضامین میں فیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں آپ نے تمام قومی کامیابیوں کو بدترین ناکامیوں میں بدل دیا ،18 اگست کو اپنی نالائقی اور نااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو گیا عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں،آپ نے تو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے تھے؟ آپ نے تو روٹی ، کاروبار اور روزگار بھی چھین لیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں صرف آپ کا محل پکا ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری ملی ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 45 لاکھ ریپورٹ غربت کی لکیر سے نیچے اور 15 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں ۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ ایک سال میں روپے کی قیمت میں 33 فیصد تاریخی کمی جس سے منگائی کا طوفان برپا ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی نے ایک سال میں ملک کی ترقی چھ فیصد سے 3 فیصد اور مہنگائی کی شرح تین فیصد سے 10 فیصد کر دی ،ایک سال میں شرح سود 5.75 فیصد سے 14 فیصد کر دی ،ایک سال میں ٹیکس وصولی میں 600 ارب کا تاریخی خسارہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ریکارڈ 7000 ہزار قرضہ لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں پاکستان خطے کا سستے ترین ملک سے دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں آپ نے 73 سالہ تاریخ میں سات ہزار ارب قرض اضافہ کر کے نااہلی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں گیس کے نرخوں میں دو سو فیصد اور بجلی کی قیمت میں ۳۵ فیصد اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں بیرون ملک سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی ہوئی جو دس سال کی کم ترین سطح پر ہے۔