بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے:فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں. ٹویٹ میں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطر قربان ہونے والے شہدا ہمارا فخر ہیں،پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔