کشمیر پر جبری قبضے اور’’مودی ‘‘کے غیر قانونی اقدامات مستردکرتے ہیں، جماعت جلالیہ پاکستان
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت جلالیہ پاکستان درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کی نمائندہ اصلاحی و روحانی جماعت ہے جس کا مشن معاشرے کے تمام طبقات میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنا ہے جو صوفیاء کرام اولیاء کرام کی تعلیمات و کردار کو اپنائے بغیر ناممکن ہے، جماعت جلالیہ پاکستان افکار صوفیاء کی داعی اور جذبہ حب الوطنی کی امین ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمان جسم واحد کے مانند ہیں۔کشمیر پر ہندو افواج کے جبری قبضے اور عالمی دہشتگرد’’مودی ‘‘کے حالیہ غیر قانونی اقدامات پر ہمیں انتہائی تشویش ہے ، کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتیکے لئے بھارتی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے یوم سیاہ کے موقع پر ’’انڈیا مردہ باد سیمینار‘‘ جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںسربراہ جماعت جلالیہ پاکستان شیخ الحدیث الحاج پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ پیر سیدمحمد نوید الحسن شاہ مشہدی، مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی ،سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید،ممتاز حریت پسندکشمیری رہنماء سید منظور احمد جیلانی،میاں مظفر شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد لیاقت جلالی، ڈاکٹر محمد اسلم جلالی،مولانا مطلوب حسین جلالی، مفتی محمد نوید رضوی،صاحبزادہ سعید احمد جلالی، مفتی محمد رفاقت علی جلالی،مولانا عابد شہزاد جلالی، مولانا فتح خان چشتی، علامہ سجاد احمد جلالی،ملک تنویر احمد اعوان جلالی، صاحبزادہ محمد طیب میلادی ،ممتاز حریت رہنمائوں، زعمائے ملت ومشائخ ودیگر مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوردل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،مظلوم اور محکوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پاکستان پر فرض ہے،کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم انکے حق خود ارادیت اورتحریک آزادی کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو سبوتاژکرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے کر رہا ہے، بھارت کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے ریاستی دہشگردی کر رہا ہے۔ہندوکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہے ہیں۔بھار ت آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اسرائیلی طرز پر پنڈتوں کو آباد کرنا چاہتا ہے۔جماعت جلالیہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منا کر بھارتی آئینی اقدام سے شدید نفرت کا اظہار کر رہے ہیںاورایسے موقع پرافواج پاکستان کے جرات مندانہ مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیںاورآزادی کشمیر کی جدوجہد کے لئے انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ بھارتی حالیہ اقدام کے خلاف پاکستان کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پرمؤثر انداز میں اٹھانا، سفارتی تعلقات محدود، تجارتی تعلقات ختم کرنا، سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنا، پارلیمانی کمیٹی قائم کرنا جیسے اہم اقدامات لائق تحسین ہیں تاہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے ناکافی ہیں۔ارباب اقتدار کو مزید ایسے فوری اقدامات کرنے چاہیں جن سے کشمیر کے مسلمان بھائی آزادی کی نعمت حاصل کر سکیں۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق اپنی منظورکردہ قراردادوں پر فوری عمل درآمدکروائیں ۔کشمیری رہنماؤں کی نظربندیاں ، کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کرنا،علاقے میںلاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج کی تعیناتی در حقیقت کشمیریوں کی تحریک آزادی سے بھارت کے خوفزدہ ہونے کی واضح علامت ہے۔مایوسی پھیلانے والے عناصر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں کشمیریوں کی تحریک آزادی ضرور کامیاب ہوگی ۔