کشمیر پر قوم متحد ہے، سلامتی کونسل کی قرارداد پر قومی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے:نیر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر قوم متحد ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر پارلیمنٹ کے اندر اور بائر قومی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے ،سلامتی کونسل کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور پامالیوں پر منعقد ہو رہا ہے سلامتی کونسل کی اپنی منظور کردہ قراردادوں پر من و عن عمل کا مطالبہ دھرایا جائے ،سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی مبصرین کی تعنیاتی کا مطالبہ منظور کرایا جائے ،کشمیریوں پر مودی سرکار کے انسانیت سوز اور وحشیانہ مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔ سلامتی کونسل ممبران ممالک کے سربراہان سے براہ راست رابطے کئے جائیں،قابض بھارتی افواج نے کرفیو کے زریعے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے بزرگ مرد و خواتین اور معصوم بچے خوراک سے محروم ہیں۔b