آصفہ کو زرداری سے ملاقات کی اجازت نہ دینا افسوس ناک ہیں، ہمایوں خان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک ثابت کرتا ہے کہ ان کی نظروں میں خواتین کی کتنی عزت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی غیر قانونی کارروائی کرنے والے انسانیت اور اخلاق سے ناواقف ہے۔ سلیکٹڈ حکمران ٹولہ عید اور آزادی کے دن بھی سیاسی انتقامی کاروائی سے باز نہیں آیا۔انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کی حکمرانی کی خاطر اعلی عدلیہ نوٹس لیں۔