سندھ بھر میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم 21 اکتوبر سے شروع ہوگی
کراچی (آ ئی این پی) کراچی سمیت صوبے میں پہلی بار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچا کی حفاظتی ویکسین مہم شروع کی جا رہی ہے تاہم نومبر کے اختتام تک ٹائیفائیڈ ویکسین کو بچوں کے قومی حفاطتی ٹیکہ جات پروگرام (ای پی آئی ) میں شامل کر لیا جائے گا،حکومت سندھ نے صوبے کے بچوںکو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے پہلی بارٹائیفائیڈکی حفاظتی ویکسین لگانے کا حتمی پروگرام مرتب کر لیا ہے، ٹائیفائیڈ حفاظتی ویکسین 9 ماہ سے 15سال عمر تک کے بچوں کو انجکشن کے ذریعے لگائی جائے گی جبکہ مہم حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 اربن اضلاع کے بچوں میں بھی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔ای پی آئی پروگرام کے صوبائی مینجر ڈاکٹر ظہور بلوچ نے ٹریبیون ایکسپریس کو بتایا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے دوران 11لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے بچاکی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی، یہ مہم 3دن تک جاری رہے گی جبکہ بچوں کو ٹائیفائیڈکے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے اس ویکسین کو پہلی بار بچوںکے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں بھی روٹین ویکسین کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے جس میں بچوںکی روٹین ایمونائزیشن کے دوران ٹائیفائیڈ ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی۔