گلگت میں حادثات‘ 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق‘ 10 زخمی
گلگت (اے پی پی) گلگت میں دو مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت کل 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔تفصلات کے مطابق پہلا حادثہ گلگت کے نواحی گاؤں حراموش میں پیش آ یا جہاں پر سواریوں سے بھری گاڑی معلق پل کا رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں گر گئی اس دوران تین افراد پانی میں بہہ گئے۔دریا میں بہ جانے والوں میں مشرف حسین ولد مسرت حسین سمیع ولدانور حسین فرقان علی والد شکور جان ساکنان ہراموش شامل ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔دوسرا حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاھکوچ سے راولپنڈی جانے والی بس عالم برج کے قریب الٹ گئی جسکی وجہ سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔