قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے:ق لیگ
کراچی (نیوز رپورٹر ) نریندرمودی نے آئینی ترمیم کرکے تحریک آزادیء کشمیرمیں نئی روح پھونک دی ہے، اب دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے نہیں روک سکتی۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنماانورشاہ کشمیری نے ق لیگ کی جانب سے منائے یوم سیاہ کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی نے مسئلہء کشمیر کو خودہی جلابخش دی اور آئینی ترمیم کرکے مسئلہء کشمیر کو دنیابھرمیں اجاگر کردیاا،ب نہ تو ریاستی تشدد اور نہ ہی انڈین فوج کی گولیاں اس چلتی ہوئی تحریک کو روک سکتی ہیں اور نہ ہی آئندہ روک سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ آئندہ 15اگست کو ہم دہلی میں سبزہلالی پرچم لہرائیں گے۔اس موقع پر اعجازقادری، اورنگزیب وارثی،سید وقاص انورودیگر نے بھی خطاب کیا۔