ضلع ویسٹ کے عوام کے ساتھ ظلم بند کیا جائے :فرخ سلطان شمسی
کراچی (نیوز رپورٹر ) جمعیت علماء پاکستان سوشل ویلفیئر ونگ کراچی کے سیکریٹری محمد فرخ سلطان شمسی نے کہاہے کہ انتظامیہ کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اورنگی ٹائون و سرجانی ٹائون میں جگہ جگہ آلائشوں اور کچراکنڈی کی بھر مارہے،تمام مین روڈ کچراکنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں، ضلع ویسٹ کی انتظامیہ کو یا کسی چیئرمین، کونسلر یا کسی اور شخصیت کو نظر نہیں آتا ،سرجانی ٹائون میں سیکٹرسیون اے، سیکٹرسیون ڈی اے، سیکٹرسیون بی کے تمام گرائونڈزاور مین روڈز آلائشوں اور کچرے سے بھرے ہوئے ہیں ،حکام بالا فوری نوٹس لیں اور فوری طور پر احکامات جاری کیئے جائیں تاکہ بیماریوں سے عوام بچایا جاسکے۔دوسری جانب سرجانی کے رہائشیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرجانی ٹائون میں سیکٹرسیون اے